44

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آرتھوپیڈک سرجن ڈا کٹرغلام یاسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس ،مہر محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن ،محمد سبطین خان سمیت دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ بورڈ میں 83 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 51 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو معذور قرار کیا گیااور 28 افراد کے کیسز مختلف سپیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے جبکہ 4 درخواستیں مسترد کی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ بورڈ بغیر کسی دباﺅ یا سفارش کے میرٹ پراپنا کام سرانجام دیتا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی ہدایات کے مطابق معذور افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں