41

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں چینی کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے ضمن میں انتظامیہ کی طر ف سے کریک ڈاﺅن جاری ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں چینی کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے ضمن میں انتظامیہ کی طر ف سے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے احکامات پرضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق چینی 90 روپے اور دیگر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے چینی کی دستیابی اورریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر 4000 روپے جرمانہ اور ایک شخص کو گرفتار کروایا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی یا اوورچارجنگ کرنے والوں کا نہ صرف سامان ضبط بلکہ دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ مالکان کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اوراوورچارجنگ کے حوالے سے ملوث عناصر کا محاسبہ کیا جا رہا ہے۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں