36

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں محکمہ ریونیو کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوںنے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں گرداوری امور پر خصوصی توجہ دیں تاکہ سو فیصد آن لائن گرداوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے آن لائن گرداوری امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر رونیو سروسزفراہم کرنا احسن اقدام ہے، آن لائن گردآوری بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو کہ دور جدید میں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔انہوںنے کہا کہ گرداوری کے عمل میں شفافیت لانے کےلئے آن لائن سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں