38

جھنگ(محمد جاوید اعوان)دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی میزلز روبیلا اور پولیو کی جاری مہم میں سات روزکے دوران نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار752بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی میزلز روبیلا اور پولیو کی جاری مہم میں سات روزکے دوران نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے 7لاکھ 72ہزار752بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے 2لاکھ52ہزار 59 بچوں کے پولیو کے قطرے پلائے گئے ، اس ضمن میں مقررہ اہداف کا 114فیصدکور کرلیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ضلع بھر میں جاری خسرہ و ربیلا اورانسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو تاکید کی کہ سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میںمہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو قطرے اور حفاظتی ٹیکوں کے بغیرنہ رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں