جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوانہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نور سمیت ڈی ڈی ایچ اوز، سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے حوالہ سے انسدادی ٹیمیں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کریں ۔ ڈینگی لاروا کی تلفی اور افزائش روکنے کے مشن میں کوششیں ماندنہیں پڑنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔اس ضمن میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس سے بھی بچاو¿ کی احتیاطی تدابیر اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ، ہیلتھ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر اپنی کارکردگی کو نمایاں کریں۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)دوران سرچ آپریشن تھانہ کوتوالی جھنگ کا کریک ڈاؤن منشیات فروش گرفتار اور مقدمات درج*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ایجوکیشن آفس کے نائب قاصد فلک شیر کی ریٹائرمنٹ، الوداعی تقریب کا انعقاد*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلع بھر میں قانون شکنی کے رجحانات کے سدباب کے لئے سخت اور بروقت اقدامات کا حکم جاری کر دیا ھے*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی*۔
*پاسبان مملکت خداداد کا حلف وفا* *تحریر مہر محمد شریف* *ضلعی نائب صدر/ میڈیا ایڈوائزر پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ جھنگ*
*جھنگ (جاوید اعوان سے)محمد آصف سیال کو بطور ڈی ای او ایلیمنٹری میل جھنگ تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ نے صوبائی نائب صدر PTU پنجاب میاں مدنی چیلہ سیال کی قیادت میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا*.
*جھنگ(جاوید اعوان سے)نور زمان خانوآنہ کو بطور ڈپٹی ڈی ای او (میل) ایلیمنٹری جھنگ تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ نے نائب صوبائی صدر PTU پنجاب میاں مدنی چیلہ سیال کی قیادت میں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے ) تنویر احمد غزالی کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تعینات ہونے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ نے نائب صوبائی صدر PTU پنجاب میاں مدنی چیلہ سیال کی قیادت میں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا*..
*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ٹیچر یونین جھنگ کا اجلاس: امجد حسین خان کی خدمات کو خراج تحسین، نئے افسر محمد آصف سیال کا خیر مقدم*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سیٹلائٹ ٹاون جھنگ کا دورہ کیا*









