لیاقت پور(نمائندہ سٹی ون نیوز) سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشنٗ کے زیرِ اہتمام خواتین کارکنان کا خاموش اکٹھ پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے منعقد ہوا
جِس میں وویمن ورکرز الائنس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک خواتین نے شرکت کی اس خاموش اکٹھ کا مقصد کام کرنے کی جگہ پر خواتین کارکنان کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرنا تھا اس موقع پر بتایا گیا کہ رحیم یارخان سے اٹک تک صوبہ بھر میں بہت سے غیر سرکاری اور صنعتی اداروں میں خواتین کارکنان کو پنجاب کے کم سے کم اُجرت کے قانون کے مطابق مقررہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے اُنہیں کام کے مطابق اُُجرت نہیں ملتی اکٹھ میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے کم سے کم اُجرت کے قانون کے مطابق یکساں کام کی یکساں اُجرت دی جائے اور جن اداروں میں جنسی ہراسانی کے خلاف انکوائری کمیٹیاں نہیں بنیں وہاں یہ کمیٹیاں فوری بنائی جائیں جنسی ہراسانی کے مرتکب ملزم کو پاکستان پینل کوڈ کے مطابق سخت سزا دی جائے الائنس ارکان نے بتایا کہ جنسی ہراسانی کے خلاف تخفظ کا قانون ادارے کے اندر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے نمٹتا ہے مگر یہ سزاؤں کو جرائم کی نوعیت کے مطابق بنانے کے لئے درجہ بندی نہیں کرتا لہذا خواتین کارکنان نے مطالبہ کیا کہ جنسی ہراسانی کے مسئلے سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کارکنان کو کام کرنے کی جگہ پر مخفوظ اور ساز گار ماحول میسر آ سکے خاموش اکٹھ میں رفعت مقصود کنوینئر پرونشل کولیشن، ناہید آصف کنوینر وویمن ورکرز الائنس، نزیراں بی بی، الفت اقبال، فوزیہ نذیر، گلشن، نسیم کنول جرنلسٹ، نازیہ بٹ، رُخسانہ لیاقت سماجی کارکن، عمارہ منظور ایڈووکیسی آفیسر، ماہم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور شہناز رفیق ٹریننگ آفیسر کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی
*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ھے*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مظہر نامی عطائی جو اپنے آپ کو ہومیو پیتھک کہتا ھے لیکن حقیقت اس کے برعکس ھے انجکشن ڈرپس لگا کر موت بانٹنے لگا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)عنصر عباس سپرا ایس ایچ او تھانہ موچیوالا کی اپنی ٹیم کے ھمراہ کارروائی. رابری میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار ، 13 موٹر سائیکل اور 15 لاکھ نقدی برآمد ڈی پی او کی طرف سے عنصر عباس کو شاباش اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ،عمر میں تضاد اور مہیا کئے گئے ریکارڈ میں ردوبدل سکینڈل محکمہ صحت کے اہلکاران بے نقاب. ذرائع*
*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)عطائی حنیف چلڈرن سپیشلسٹ بن کر لوگوں کو لوٹنے لگا نہ کوئی ڈگری نہ تعلیم بس تجربہ ھی تجربہ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاموش تماشائی۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت ، پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری نے بلوچستان میں چھپے ملزم کو گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی* ۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے) سٹی ون نیوز کی خبر پر ایکشن DHO کے دفتر اسلم میموریل ہسپتال روڈو سلطان کی گمشدہ انکوائری فائل برآمد ھو گئی*
*جھنگ (جاوید اعوان سے) جھنگ کی سر زمین سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیح ھے چور ڈکیت منشیات فروش جواری اور دیگر جرائم میں ملوث افراد راہ راست پہ آجائیں ورنہ قانون کے ہاتھوں سے بچ نہ پائیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا*