32

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے، اس پروگرام کا مقصد سبسڈی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،احساس راشن پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مسفید ہو سکیں گے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے، اس پروگرام کا مقصد سبسڈی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،احساس راشن پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مسفید ہو سکیں گے جس کےلئے مستحق سربراہ خاندان 8171پرمیسج بھیج کر اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، دکانداروں اور صارفین کو ضروری اشیاءخوردنوش ،آٹا،گھی،دال کی خریداری پرسبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے احساس راشن پروگرام کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سجاد محمود بابر سمیت محکمہ خوراک ، انڈسٹری ،سوشل ویلفیئر، انجمن تاجران ، بینک کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں احساس راشن پروگرام کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ ضلع کی ہر یونین کونسل سے 20دوکاندار رجسٹر ڈ ہونگے جس کےلئے دوکاندار کابینک اکاﺅنٹ ہولڈراور اینڈرائیڈایپلی کیشن پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے،اس ضمن میں انجمن تاجران دوکانداروں کی رجسٹریشن میں بھرپور معاونت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے پٹواریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں دوکانداروں کی رجسٹریشن اور آگاہی کے حوالہ سے احسا س راشن پروگرام کی تربیت حاصل کرکے حکومتی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے تاجرنمائندوں سے کہاکہ وہ احساس کریانہ شاپ کی رجسٹریشن میں تعاون کرتے ہوئے دوکانداروں کو آگہی فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں