45

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک کے ایک تیر سے دو شکار مظلوم کسانوں کو چالان کی آڑ میں لوٹنا شروع کر دیا بوگس چالان بک کے ذریعے چالانوں کا انکشاف کسانوں کو ڈرا کر فی ٹرالی 1000 لینے لگے

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک کے ایک تیر سے دو شکار مظلوم کسانوں کو چالان کی آڑ میں لوٹنا شروع کر دیا بوگس چالان بک کے ذریعے چالانوں کا انکشاف کسانوں کو ڈرا کر فی ٹرالی 1000 لینے لگے پٹرولنگ پولیس الگ سے پرچے دینے لگی کسان ہر طرف سے پریشان تفصیلات کے مطابق جھنگ سے اٹھارہ ہزاری درگاہی شاہ دو شوگر ملز میں ہیڈ تریموں سے گزر کر جو گنے کی ٹرالیاں جاتی ہیں پہلے ہمیشہ رات کو جاتی تھی جس سے کسان بھی آرام سے گزر جاتے اور دوسری ٹریفک کو بھی کوئی مشکل نہ ہوتی تھی اور کسان ٹریفک پولیس یا پٹرولنگ پولیس کی کاروائی سے بھی محفوظ رہتے تھے مگر ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے ایسی گیم کی کہ ڈبل کمائی کا ذریعہ بنا لیا شوگر ملز سے ڈیل پیکج کر کے ٹرالیوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دے دی اور شوگر ملز سے لاکھوں کا پیکج ہفتہ وار لے لیا اور مسافروں کو اذیت میں ڈال دیا جبکہ صبح کے اوقات میں ٹرالیوں کے چالان شروع کر دیے اور بوگس چالان بک کے ذریعے چالان کا سلسلہ شروع ہے ڈرا کر فی ٹرالی 1000 روپے بھتہ لیا جا رہا ہے جبکہ گنے والی ٹرالیوں کے علاقہ میں صبح کے وقت ڈیوٹی کے اوقات میں تعینات آفیسرز سے دیہاڑی 25 ہزار روپے ریٹ فکس کیے ھوئے ہیں کسان جو پہلے ہی پسا پڑا ہے یہ ظلم ہو رہا ہے رہی سہی کسر پٹرولنگ پولیس پوری کر دیتی ہے تھوڑا سا گنا بھی نکلا ہو تو سیدھا پرچہ دے دیتی ہے جو مظلوم کسانوں سے ظلم ہے آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ٹریفک آر پی او فیصل آ اباد ڈی پی او جھنگ نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں