44

ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو اہم ہدایات جاری*ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اورشہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اُجاگر کیا جائے*

*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو اہم ہدایات جاری*ڈرائیونگ ٹیسٹ کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے اورشہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اُجاگر کیا جائے*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو اہم ہدایات جاری ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے ٹریفک کے مسائل کے تناظر میں ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کے لئے باقاعدہ اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا جائے۔شہر میں جہاں جہاں روڈ زکے مسائل ہیں انکی رپورٹ بھجوائی جائے تاکہ متعلقہ اداروں کو بھجوائی جاسکے۔سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کیساتھ ساتھ آگاہی مہم کی بھی ہدایات جاری کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے پراسس میں شفافیت کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے اور شہریوں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کیلئے لائحہ عمل کے بارے آگاہی دی جائے،شہریوں میں یہ شعور اُجاگر کیا جائے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔شہری ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے شاہراؤں پر غلط پارکنگ، بغیرہیلمٹ اور بیک ویو مرر زکے موٹر سائیکل، بغیر سیٹ بیلٹ کے کار چلانے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں