58

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں غیر قانونی غیر معیاری پیٹرول کی فروخت جاری منی پیٹرول پمپ جگہ جگہ قائم پیٹرول پمپ مالکان کی چاندی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں غیر قانونی غیر معیاری پیٹرول کی فروخت جاری منی پیٹرول پمپ جگہ جگہ قائم پیٹرول پمپ مالکان کی چاندی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی تفصیلات کے مطابق جھنگ میں منی پیٹرول پمپ پر غیر معیاری اور غیر قانونی منی پیٹرول پمپ لگا کر پیٹرول کی فروخت جاری ہے ایم پی اے روڈ جھنگ روڈ گوجرہ روڈ پرانا چینوٹ روڈ کے علاوہ کئی شاہراہوں پر منی پیٹرول پمپ قائم ہیں جہاں عوام کو مہنگے داموں غیر معیاری پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ ان پیٹرول پمپ مالکان کے سامنے بلکل بے بس دکھائی دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے آفسران کی ملی بھگت سے یہ منی پیٹرول پمپ چل رہے ہیں جبکہ ذرائع نے بھتہ لینے کا بھی انکشاف کیا ہے سول ڈیفنس کے آفسران اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دو چار منی پیٹرول پمپ کو سیل کرتے ہیں لیکن وہ منی پیٹرول پمپ اگلے ہی دن ڈی سیل ہو جاتا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جھنگ روڈ پر غیر قانونی منی پیٹرول پمپ ایک پولیس آفیسر کی سرپرستی میں چل رہا ہے جبکہ ایم پی روڈ پر منی پیٹرول پمپ سیاسی شخصیت کی سر پرستی میں چلایا جا رہا ہے باقی دیگر منی پیٹرول پمپ بھی کسی نہ کسی آفسر کی ملی بھگت سے چل رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران جھنگ میں 10 سے زائد منی پیٹرول پمپ لگ چکے ہیں جو سرعام عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کے مالکان کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں