50

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی سالگرہ کی تقریب پریس کلب منڈی مدرسہ میں منعقد ۔ تقریب کی صدارت خان محمدلنگاہ صدرپریس کلب اور محمدامین جوئیہ چیئرمین پریس کلب نے کی

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی سالگرہ کی تقریب پریس کلب منڈی مدرسہ میں منعقد ۔ تقریب کی صدارت خان محمدلنگاہ صدرپریس کلب اور محمدامین جوئیہ چیئرمین پریس کلب نے کی ۔ بانی پاکستان کی سالگرہ کاکیک سینئرقیادت نے تمام ممبران کیساتھ مل کر کاٹا ۔ تفصیلات کیمطابق دفترپریس کلب منڈی مدرسہ میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔ اوربانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا جس میں پریس کلب مدرسہ کے تمام ممبران صدرپریس کلب خان محمدلنگاہ ۔ محمدامین جوئیہ،عبدالقادرفاروقی جنرل سیکرٹری،شاہدمحمودچوہدری،حبیب اللہ صائمی وٹو، محمدبخش عابد،چوہدری محمدناصر،محمدعمران جوئیہ،جعفرحسین چشتی،فہیم راٹھور ،اعجازراٹھور،راشدحسین ساقی،محسن بلال،مدثرفاروقی،محمدعرفان جوئیہ،محمداحمدبھٹی،ارشدچشتی،رمضان لنگاہ،محمداحمدچاند،محمدکاشف ،محمداحمدبھٹی،سیدصداقت علی،محمداحمدجوئیہ،شعیب بھٹی،عمران کھوکھرسمیت پریس کلب کے تمام ممبران نے بھی شرکت کی ۔ پروقار تقریب کے موقع پر صدرپریس کلب خان محمدلنگاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح کی ولادت25دسمبر1876 کوہوئی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت اسلامی جمہوری پاکستان معرض وجود میں آیا،بانی پاکستان کی جدوجہدتھی اورتمام مسلمانوں کوایک پرچم تلے اکٹھا کیا آپ کی طویل محنت اورجدوجہدکاثمرتھا کہ ہ میں ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان ملک نصیب ہوا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عبدالقادر فاروقی نے ملک وملت کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی گراں قدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں