41

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کسانوں اور کاشتکاروں کویوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے گندم کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی ریٹ پر فراہمی کے سلسلہ میں غلہ منڈی کا دورہ کیا اور کھاد ڈیلروں کے گوداموں میں طلب اور سد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سجاد محمود بابر اور دیگر زراعت افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھاد گوداموں پر کسانوں کو حکومتی ریٹ پر یویا کھاد کی فراہمی کو چیک کیااور کھاد ڈیلروں کو گندم کے کاشتکاروں کو کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے حوالہ ہدایات جاری کیں۔اس دوران انہوںنے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر دوکانوں کو سیل اورقانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا ر ہے ہیں ، ضلع بھر میں کھاد کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔شاہد عباس جوئیہ نے مزید کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں اس ضمن میں گورنمنٹ کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ زراعت توسیع آفس کا بھی دورہ کیا اور رجسٹرڈکسانوں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں