60

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی یقین دہانی پر پاکستان کسان اتحاد جھنگ نے احتجاج عارضی طور پر موخر کر دیا۔کھاد کی عدم دستیابی کے خلاف کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ اظہر عباس سیال

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی یقین دہانی پر پاکستان کسان اتحاد جھنگ نے احتجاج عارضی طور پر موخر کر دیا۔کھاد کی عدم دستیابی کے خلاف کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ اظہر عباس سیال
جھنگ (محمد جاوید اعوان) پاکستان کسان اتحاد ضلع جھنگ کے صدر مہر اظہر عباس سیال نے کہا ہے کہ ضلع جھنگ گندم اگانے کے حوالے سے پاکستان بھر میں سر فہرست ہے۔ یوریا کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس زرخیز علاقے کے کسان گزشتہ کئی ماہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پاکستان کسان اتحاد ضلع جھنگ کے جھنڈے تلے کسانوں نے تریموں ہیڈ پر احتجاج کا اعلان کیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ کی یقین دہانی پر یہ احتجاج عارضی طور پر موخر کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے مہر اظہر عباس سیال نے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں نسیم اختر شاہ ، مہر صفدر مراد جنجڑ اور تحصیل چیئرمین چوہدری محمد شریف جٹ و دیگر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ سے تفصیلی ملاقات کی اور کسانوں کے ساتھ کھاد مافیا کی ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کسان رہنماء مہر اظہر عباس سیال کی کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کسان دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کھاد کی سرکاری ریٹ پر دستیابی اور جھنگ کیلئے کھاد کے کوٹے میں اضافہ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ غلہ منڈی میں کمپیوٹرائز سسٹم سے تمام اور خصوصاً چھوٹے کسانوں میں کھاد کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا جس سے مڈل مین کا کردار ختم کر کے میرٹ پر کھاد کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر سے بھی چیف سیکرٹری پنجاب سے جھنگ کیلئے کھاد کا کوٹہ بڑھانے بارے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں