38

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے گندم کے کاشتکاروںاور کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے گندم کے کاشتکاروںاور کسانوں کویوریا کھاد کی فراہمی کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔کسانوں کی یوریا کھاد کی فراہمی اورسہولت کے پیش نظر مزید تین آن لائن کھاد سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ اب ہر کاشتکار کوبغیر سفارش کے ا س کی ضرورت کے مطابق یوریا کھاد فراہم کی جائیگی۔کسانوں کی ضرور ت کے پیش نظر سو فیصد کھاد کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات برﺅے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی آن لائن کھاد سنٹر کے اچانک دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلمان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو یوریا کھا دکی فراہمی کے حوالہ سے انتظامی امور کا جائز ہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کسانوں اور کاشتکاروں سے کھادکی فراہمی کے حوالہ سے درپیش مسائل دریافت کئے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کھاد کے حصول کے سلسلہ میں ان کے موبائل نمبرپر براہ راست رابطہ کر سکتا ہے۔کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل سے آگاہ ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ گندم کے کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ہر کسان کےلئے یوریا کھاد دستیاب ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھاد کا مصنوعی بحران ختم کرنے کےلئے صوبہ بھر کے کسانوں کےلئے یوریا کھاد کی فراہمی کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔کھاد کے حصول کےلئے کسان اور کاشتکار صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ نظم و نسق کو برقرار رکھیںاور کھاد کے حصول کے سلسلہ میں اپنی باری کا انتظارکریں۔شاہد عباس جوئیہ نے مزید کہا کہ کسانوں کی سہولت کے پیش نظر مزید تین کھاد سنٹر قائم کئے جائینگے۔ اس موقع پرکھاد سنٹر پر آئے ہوئے کسانوں اور کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر کی کھاد کی فراہمی کی کاوشوں اور عملی اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں