28

خانیوال(ڈپثی بیورو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس مساجدکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں پہنچ گئے

خانیوال(ڈپثی بیورو)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس مساجدکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے اوقات میں مساجد میں سکیورٹی ڈیوٹی پرمامورپولیس افسران وملازمین کی ڈیوٹیاں چیک کیں اورشہریوں کے جان ومال کے تحظ کے لیے الرٹ ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او صدرسرکل مہروسیم سیال بھی موجودتھے۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی پوائنٹس اورٹریفک نظام کابھی جائزہ لیا۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام الناس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس سلسلہ میں منتظمین مساجد اورشہری بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظررکھیں اورپولیس کے ساتھ اپنا مثبت تعاون جاری رکھیں۔ڈی پی او نے منتظمین مساجد سے بھی ملاقات کی اورسکیورٹی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں جس پر انہوں نے اطیمینان کا اظہار کیا اورخانیوال پولیس کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں