35

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر جھنگ کی بہترین حکمت عملی کے تحت جھنگ میں کسانوں کو میرٹ پر یوریا کھاد کا ملنا جھنگ کے کسانوں کی خوش قسمتی ھے شاھد عباس جوئیہ جیسے انسان کا ڈی سی جھنگ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں

کوئی کرپٹ ڈی سی ہوتا تو کھاد کی مد میں روزانہ لاکھوں کما سکتا تھا مگر موجودہ ڈی سی شاھد عباس جوئیہ کا صرف ایک ہی مشن عوام کو سہولیات دینا اور ضلع کی ترقی ہے ان خیالات کا اظہار صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع بھر میں میرٹ پر کام ہو رہا ہے سب سے بڑھ کر ڈی سی صاحب دفتر میں عوام کی سہولت کے لیے موجود ہوتے ہیں اور سائلین سے شفیق طریقے سے پیش آتے ہیں اس وقت ڈی سی جھنگ کی طرف سے قائم کیے گئے آن سنٹروں پر رقبہ چیک کر کے میرٹ پر کھاد کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس کی مثال پورے پنجاب میں نہیں ملتی یہ سب ڈی سی جھنگ اچھی پالیسیوں کا نتیجہ ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں