35

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ سے فیصل آباد چلنے والی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک دگناہ کرایہ وصول کرنے کے بعد بھی عوام کو مشکلات کا سامنا سیکرٹری آر ٹی اے نے آنکھیں بند کر لیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ سے فیصل آباد چلنے والی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک دگناہ کرایہ وصول کرنے کے بعد بھی عوام کو مشکلات کا سامنا سیکرٹری آر ٹی اے نے آنکھیں بند کر لیں سفر کرنے والی عوام کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ذرائع کے مطابق جھنگ سے فیصل آباد چلنےوالی ہائی ایس گاڑی جو کہ ایوب چوک سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوتی ہیں عام طور پر اسکا کرایہ 170 روپے ہے جبکہ اس گاڑی میں 18 سیٹ ہیں لیکن ڈرائیور حضرات کرایہ بھی زائد وصول کرتے ہیں جبکہ 22 سواریاں اس گاڑی میں سوار کر لیتے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ھوتا ھے کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایت کی گئیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان گاڑیوں میں سواری کے ساتھ بھیڑ بکریوں کو سوار کر لیا جاتا ہے جبکہ عملہ بھی نہایت بدتمیزی سے پیش آتا ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں