23

پاک فوج نے مشکل کی ہر گھڑی کی طرح اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کیا سانحہ مری میں پاک فوج کا کردار آپکے سامنے ھے محمد جاوید اعوان

پاک فوج نے مشکل کی ہر گھڑی کی طرح اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کیا سانحہ مری میں پاک فوج کا کردار آپکے سامنے ھے محمد جاوید اعوان
جھنگ (محمد جاوید اعوان) پاک فوج نے مشکل کی ہر گھڑی کی طرح اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کیا سانحہ مری میں پاک فوج کے کردار پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے تمام ممبران خراج تحسین پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے سابق سرپرست اعلیٰ ملک محمد جاوید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں مری میں برفانی طوفان اور برف باری کے باعث راستوں میں لوگوں کا پھنس جانا قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے تاہم زندہ بچ جانے والے ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالہ سےپاک فوج کا کردار مثالی رہا ہے پاک فوج نے مشکل کی ہر گھڑی کی طرح اس بار بھی قوم کو مایوس نہیں کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے تمام ممبران کی دلی ہمدردیاں اس المناک واقعے میں اپنی قیمتی جانیں کھونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ ان کو صبر دے آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں