24

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کی بھر مار غیر قانونی پیٹرول پمپ مالکان کے سامنے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے بے بس

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کی بھر مار غیر قانونی پیٹرول پمپ مالکان کے سامنے ضلعی انتظامیہ متعلقہ ادارے بے بس
شہر کے کئی دوکانداروں نے بھی پیٹرول کی فروخت جاری کر دی 140 روپے والا پیٹرول 170 روپے میں فروخت مستقبل میں ان منی پیٹرول پمپ کی وجہ سے کئی جگہوں پر آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں ریسکیو ذرائع
تفصیلات کے مطابق ایم پی روڈ جھنگ روڈ دارالسکینہ روڈ گوجرہ روڈ چینوٹ روڈ فیصل آباد روڈ موضع باغ موضع اصحابہ دھوپ سڑی اور کئی مقامات پر غیر قانونی منی پیٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو غیر معیاری مہنگا پیٹرول فروخت کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا ان منی پیٹرول پمپ پر ایرانی پیٹرول بھی فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ گاڑیوں کے لیے نقصان دہ ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں قائم منی پیٹرول پمپ اعلی آفسران کی سرپرستی میں چل رہے ہیں جنکے خلاف کاروائی کرنا بہت مشکل ہے دوسری طرف سول ڈیفنس اگر اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اور خبروں کی زینت بننے کے لیے منی پیٹرول پمپ کو سیل کر بھی دیتے ہیں وہ چند گھنٹوں کے بعد ڈی سیل ہو جاتا ہے اور دوبارہ سے غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت جاری کر دیتے ہیں ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ماضی میں ان منی پیٹرول پمپ کی وجہ سے آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے کافی نقصان بھی ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ سے ان منی پیٹرول پمپ کو مستقل بنیادوں پر سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں