20

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین نے کھاد آن لائن سنٹر غلہ منڈی کا دورہ کیا اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے تمام انتظامی امور کا جائزہ لیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین نے کھاد آن لائن سنٹر غلہ منڈی کا دورہ کیا اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے تمام انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوںنے اس موقع پرکسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، کسانوں کو میرٹ پر کھاد کی منصفانہ تقسیم اولین ترجیح ہے ۔ سنٹر پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کھاد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کسانوں کو کھاد کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں