32

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ھاوسنگ سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ھاوسنگ سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر آمدن و اخراجات گورنمنٹ ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سال 20-21 20 کا جائزہ لیا گیا۔سوسائٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو چند مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ سوسائٹی کے پارک میں نیلامی درختان,و سوسائٹی میں مزید سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔ڈویلپمنٹ کمیٹی,مینجنگ کمیٹی لیبر ریٹ پر سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کروائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوسائٹی کے تمام ترقیاتی کام ڈویلپمنٹ کمیٹی کے زیر نگرانی ہوں گے ،سوسائٹی کے دونوں فیز کے الگ الگ بنک اکاﺅنٹ ہوں گے۔شاہد عباس جوئیہ نے منظوری فنڈز برائے ترقیاتی کام لالہ زار کالونی دونوں فیز سمیت سیوریج,صفائی, سڑکوں کی مرمت و دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں