60

جھنگ (محمد جاوید اعوان) نوجوانان باغ مصطفی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کے دونوں کناروں پر اورقبرستان میں لگائے گئے پودوں کی باقاعدگی سے حفاظت کرتے چلے آرہے ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) نوجوانان باغ مصطفی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کے دونوں کناروں پر اورقبرستان میں لگائے گئے پودوں کی باقاعدگی سے حفاظت کرتے چلے آرہے ہیں۔ ماشاءاللہ اس وقت حاجی محمد صفدر المدینہ موبائل والے۔استاد محترم ماسٹر محمد رمضان ۔پرنسپل مقصود احمد ۔فواروں کے ساتھ پانی دے رہے ہیں۔اللہ پاک ان کی کاوشوں کو منظور و مقبول فرمائے۔اور باغ کے ہر نوجوان کو اسی طرح انفرادی طور پر دلچسپی لینی چاہیے اگر ہم اپنے باغ مصطفی کو صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ امید واثق ہے کہ میرے نونہال دوست اور بزرگ بڑھ چڑھ کر حصہ ضرور لیں گے۔
ماشااللہ یہ صدقہ جاریہ ہے
ڈاکٹر بشیر احمد مرحوم۔حاجی محمد صفدر نے بائی پاس چوک پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے جو بینچز کا بندوبست کیا ہے ۔ان شاء اللہ آرام سے بیٹھنے والا مسافر ان نیک سیرت انسانوں کو ضرور دعائیں دیں گے۔ فلاحی کاموں کے لئے اور بھی کافی ضروریات مد نظر ہیں۔ ضرورت پڑی تو ان شاءاللہ باغ مصطفی کے مخیر حضرات سے ضرور اپیل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں