85

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کا تھانہ قادر پور کا دورہ*تھانہ قادر پور کی انسپکشن ، سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے*شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر ہرگز براداشت نہیں، پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ڈی پی او جھنگ

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کا تھانہ قادر پور کا دورہ*تھانہ قادر پور کی انسپکشن ، سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے*شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر ہرگز براداشت نہیں، پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے تھانہ قادر پور کادورہ کیا۔اپنے دورہ میں ڈی پی او جھنگ نے تھانہ کی انسپکشن کی۔دوران انسپکشن انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ،مالخانہ، حوالات کامعائنہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ ڈی پی او جھنگ نے SHO تھانہ قادرپوراور محرر تھانہ کوہدایات جاری کیں کہ تھانہ اور اسلحہ کی صفائی کاخصوصی طور پر خیال رکھاجائے۔ حوالات کے باہر ڈیوٹی پرمامور ملازمین اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر انجام دیتے ہوئے بندملزمان پرکڑی نظر رکھیں۔پولیس افسران تمام فیصلے میرٹ پر کریں اورA کیٹگری کے POs کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، حساس اور اہم نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے۔ ڈی پی اوجھنگ نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ بھی کیا،فرنٹ ڈیسک سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈی پی او جھنگ نے دوران وزٹ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل بھی سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیر ہرگز براداشت نہیں۔ پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور شہریوں کی خدمت وحفاظت کو اپنا شعار بنائیں ۔ ڈی پی او جھنگ نے پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ کی بھی انسپکشن کی اور پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں