65

جھنگ(محمد جاوید اعوان )فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز ضلع جھنگ کے زیر اہتمام الرحمن فش اینڈ بار بی کیو ڈیرہ ٹوبہ روڈ جھنگ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان )فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز ضلع جھنگ کے زیر اہتمام الرحمن فش اینڈ بار بی کیو ڈیرہ ٹوبہ روڈ جھنگ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت شریف سے کیا گیا۔جس میں اسپیشل پرسنز کو راشن دیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی حاجی میاں آفتاب شیخ(مینیجنگ ڈائریکٹر نذر کنسٹرکشن کمپنی) تھے جنہوں سے اپنے دست مبارک سے اسپیشل پرسنز کو راشن تقسیم کیا (خصوصی تعاون قسورشاہ صاحب ایکس کسٹم انسپکٹر ۔اور فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز ضلع جھنگ کے روح رواں۔قاسم طاہر جنجوعہ اور سید احمد رضا شاہ آخر میں محمد جاوید اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اسپیشل پرسنز ہماری قوم کا سرمایہ ہیں۔ اور مخیر حضرات کو ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں