70

*جھنگ پولیس نے چار ماہ قبل گمشدہ ہونے والی تین بہنوں کوگوجرانوالہ سے بازیاب کرلیا*

*جھنگ پولیس نے چار ماہ قبل گمشدہ ہونے والی تین بہنوں کوگوجرانوالہ سے بازیاب کرلیا*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ پولیس نے چار ماہ قبل تھانہ وریام والا کے علاقہ سے گمشدہ ہونے والی تینوں بہنوں کو گوجرانوالہ سے بازیاب کر لیا، تینوں بہنیں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گھر سے گئیں۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 جنوری کی شب تھانہ وریام والا میں مسمی جنید عمران نے درخواست دی کہ میری تین بہنوں 19 سالہ فوزیہ بی بی،17 سالہ مقدس بی بی،9 سالہ فاطمہ بی بی کو نامعلوم ملزماب اغوا کر کے لے گئے ہیں ۔واقعہ کا مقدمہ بچیوں کے بھائی جنید عمران کی مدعیت میں برخلاف نامعلوم ملزمان درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی ا و جھنگ حسن اسد علوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ کی سربراہی میں DSP/SDPO شورکوٹ سرکل،SHO وریام، انچارجCIA،انچارجCRO،انچارجCDU، اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے ابتدائی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا۔ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے اردگرد کے کیمرہ جات کی ریکارڈنگ اور مختلف مقامات کی جیو فینسنگ، 1350 سے زائد مشکوک افراد کے موبائل نمبرز کاCDR،اردگرد کے ٹیکسی سٹینڈز،لاری اڈاجات،ریلوے اسٹیشنز سے پتہ جوئی کی گئی۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ کا کہنا تھا کہ مغوی بچیوں کی بازیابی کیلئے پنجاب بھر کے دارلامان،ایدھی سنٹرز،چائلڈ پروٹیکشن بیورو، مدرسہ جات سے پتہ جوئی کی گئی۔پاکستان بھر میں اشتہار شورو غوغا جاری کروایا گیا،بذریعہ سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا بچیوں کی بازیابی کیلئے تشہیر کی گئی۔تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے تینوں بہنوں کو گوجرانوالہ میں واپڈا ٹاؤن کے قریبی گاؤں سے بازیاب کروا لیا۔دوران دریافت یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں بہنیں گھریلو لڑائی جھگڑے, والدین کی بے جا مارپیٹ سے تنگ آکر اپنی مرضی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور سے گوجرانوالہ چلی گئیں۔جھنگ پولیس نے پیشہ ورآنہ مہارت،جدید طریقہ تفتیش،بروئے کار لاتے ہوئے تینوں بہنوں کو گوجرانوالہ سے بازیاب کیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں