28

عوام کو نیا پاکستان راس آیا اور نہ ہی پرانا آٹا گھی چینی دالیں مصالحہ جات برائلر بڑا چھوٹا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء سب مہنگی

عوام کو نیا پاکستان راس آیا اور نہ ہی پرانا آٹا گھی چینی دالیں مصالحہ جات برائلر بڑا چھوٹا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء سب مہنگی
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی روز مرہ کی اشیاء میں ہوشربااضافہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے آٹا گھی چینی دالیں مصالحہ جات آئٹیمز آلو پیاز لہسن ادرک انڈے برائلر گوشت بڑا چھوٹا گوشت سب کچھ مہنگا دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ نے غریب عوام کی دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی روک دیا ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے پیش نظر ٹماٹر مٹن انڈے اور گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد بڑھ گئی جس سے مجموعی شرح 15.86 فیصد ہوگئی ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے آٹا اور چینی سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 22 کی قیمتوں میں استحکام رہاحالیہ ہفتے ٹماٹر 24 روپے 17 پیسے پیاز 20 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 4 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا ادارہ شماریات کےمطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد ہوگئی ہے جس سے عوام نہ کہ پریشان دکھائی دے رہی ہے بلکہ دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں