38

ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ*سٹریٹ کرائم ، وہیکل چوری ،مویشی چوری اور نقب زنی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ*سٹریٹ کرائم ، وہیکل چوری ،مویشی چوری اور نقب زنی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ڈی پی او جھنگ*

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، DSP/SDPOs وSHOs سٹی و صدر سرکلزشریک ہوئے جبکہ اٹھارہ ہزاری،شورکوٹ و احمد پور سیال سرکل کے پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس شریک ہوئے۔دوران میٹنگ سرکل اور تھانہ کی سطح پرکرائم چارٹ اور امن و امان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کاکہنا تھا کہ سنگین،زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش جلدمکمل کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرم کی اطلاع پر SHO تھانہ خود جائے وقوعہ پر جائیں،مقدمہ کے فوری اندراج کر تے ہوئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جرائم کے سراغ کیلئے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ کریں۔امن و امان کا قیام،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اورانصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائم، وہیکل چوری،مویشی چوری اور نقب زنی کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔E POLICE POSTایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ناجائز اسلحہ،ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے،اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔جرائم کی روک تھام، مویشی چوری کی واردات کے تدارک کیلئے گشت اورٹھکری پہرہ کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے، جملہ سرکل افسران گشت کے نظام کو مانیٹر کریں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔جملہSHOs کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ تھانوں میں ماحول کو عوام دوست بنائیں۔شہریوں کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپنائیں تاکہ ان میں احساس تحفظ پیدا ہو،شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی میں سستی یا رکاوٹ ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں