69

لاھور(نمائندہ سٹی ون نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا 26اپریل 2022 کو پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا سخت نوٹس،

لاھور(نمائندہ سٹی ون نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا 26اپریل 2022 کو پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا سخت نوٹس، تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں جاری کردہ مراسلہ فوری واپس لے لیا گیا، نویں کلاس کی اسلامیات و سیرت النبیؐ کی تعلیمات پر عمل نہیں روکا گیا اور نہ کبھی روکا جائے گا اس سے متعلق کتابوں کی اشاعت جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ کامراسلے کی تحقیقات کا حکم ، جامع انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے، بزدار حکومت کے مراسلے کو موجودہ حکومت سے منسلک نہیں کیا جاسکتا، مراسلہ 26 اپریل2022 کو عثمان بزدار کے دور میں جاری ہواجبکہ حمزہ شہباز شریف نے 30اپریل کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں