29

جھنگ ۔ مہنگائی کا طوفان غریب کسان دشمن سازش ۔ بجلی مہنگی ۔ ڈیزل پہنچ سے دور یوریاکھادکی عدم دستیابی کسان دشمن عالمی سازش کا شاخسانہ ۔ مظلوم کسانوں کی دہائیاں ۔ چیف جسٹس نوٹس لیں ۔ عوامی سماجی حلقے ۔

جھنگ ۔ مہنگائی کا طوفان غریب کسان دشمن سازش ۔ بجلی مہنگی ۔ ڈیزل پہنچ سے دور یوریاکھادکی عدم دستیابی کسان دشمن عالمی سازش کا شاخسانہ ۔ مظلوم کسانوں کی دہائیاں ۔ چیف جسٹس نوٹس لیں ۔ عوامی سماجی حلقے ۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان) مہنگائی کے بے لگام جن کو شیرکی حکومت بھی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ۔ زراعت کا شعبہ مکمل مفلوج ۔ مہنگائی کےستائے کسانوں کی سڑکوں پر نکلنے کی تیاریاں ۔ تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی اور ڈیرل پٹرول کی یکدم قیمتوں میں اضافے اور یوریا کھاد کی عدم دستیابی/منافع خوروں کی طرف سے خودساختہ اضافے کے ساتھ بلیک میں فروخت سمیت دیگر ڈھائے گئے ظلمات سے تنگ آئے کسانوں نے سڑکوں پر نکلنے کی ٹھان لی ۔ میڈیا سروےکےدوران مختلف علاقوں کے مختلف کسانوں کاکہناتھاکہ ہر دور حکومت میں کسانوں کے حقوق پر آنکھیں بند کر کے ڈاکے ڈالے گئے ہیں ۔ اور اب تک یہ ظلم بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی نام نہاد ربڑ کےلوٹوں نے آج تک کسانوں کے ساتھ ہر دور میں ہونے والے ظلم کے خلاف کبھی آواز اٹھانے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ۔ اب ان بازار لوٹوں کی غریب عوام اور مظلوم کسانوں کی عدالت میں مزید کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اپنے حقوق کی خودلڑناپڑےگی ۔ اور کسانوں کا سمندر کو سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور کر دیا گیا ہے ۔ جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے اگر کسانوں کے ساتھ مزید اسی طرح سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا تو کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ عوامی سماجی کاروباری وکلاء تنظیموں نے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ اسلام آباد ۔ چیف جسٹس آف ہائیکورٹ پنجاب لاہور سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں