56

جھنگ : سٹی سکول نرسری کیمپس جھنگ کی بڑی کلاس میں جانے والے بچوں کے لیے انوکھی تقریب یونیورسٹی کی طرح بچوں کو گاؤن اور کیپ پہنا دی گئیں

جھنگ : سٹی سکول نرسری کیمپس جھنگ کی بڑی کلاس میں جانے والے بچوں کے لیے انوکھی تقریب یونیورسٹی کی طرح بچوں کو گاؤن اور کیپ پہنا دی گئیں
جھنگ (محمد جاوید اعوان) سٹی سکول نرسری کیمپس جھنگ کی جانب سے نرسری کلاس کے بچوں کو بڑی کلاس کیلئے الوداع کرنے کی انوکھی تقریب کا اہتمام کیا گی جس میں اساتذہ کرام ، طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل رانا عاصم ظفر نے اپنے خطاب میں بچوں کو گریڈ 2 میں پروموٹ کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تقریب کے زریعے بچوں میں شعور بیدار کرنے اور معاشرے کا بہترین فرد بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سینئر ہیڈ مسٹریس میڈم روبینہ اقبال و دیگر اساتذہ نے کہا کہ ہم بچوں کو اس قسم کی تقریبات کے زریعے حوصلہ افزائی کر کے بڑی کلاسوں کیلئے تیار کرتے ہیں اور آج یونیورسٹی کی طرز پر بچوں کو گاؤن اور کیپس پہنا کر گریجوایٹ ہونے کا احساس دلایا ہے تا کہ وہ ابھی سے اپنے آپ کو باشعور جان سکیں۔ تقریب میں شریک والدین نے ادارے کے اس اقدام کو سراہا جبکہ تقریب کے اختتام پر بچوں اور والدین کیلئے مقامی ہوٹل میں اعشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں