56

تعمیر اضافی کلاس رومز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حسن آباد تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل کے استعمال کی انتہا کردی عوامی ذرائع

تعمیر اضافی کلاس رومز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حسن آباد تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل کے استعمال کی انتہا کردی عوامی ذرائع ۔ جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ حسن آباد میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر ھو رھی ھے ٹھیکیدار اور محمکہ بلڈنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے انتہائی گھٹیا میٹریل استعمال ھو رھا ھے میڈیا ٹیم نے شکایت پر جب مذکورہ بالا سکول کا وزٹ کیا تو کام ھو رھا تھا اور موقعہ پر محمکہ بلڈنگ کا کوئی اہلکار موجود نہ تھا اور نہ ٹھیکیدار موجود تھا موقعہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ وہ پیٹی ٹھیکیدار کا منشی ھے مگر موصوف کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ مصالہ کس ریشو کا بن رھا ھے ۔ میڈیا ٹیم نے دیکھا کہ انتہائی گھٹیا قسم کی خشت استعمال ھو رھی ھے اور لوکل ریت کا بے دریغ استعمال کیا جا رھا ھے۔ ٹھیکیدار ۔سب انجینئر انچارج اور ایس ڈی او بلڈنگ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن جھنگ سے موقف کے لیے کال کی تو ٹھیکیدار اور سب انجینئر نے کال پک نہیں کی ایس ڈی او اور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن جھنگ کے نمبر پاور آف تھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب منسٹر سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن سپریٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اس کام کی فوری انکوائری کی اپیل کی ھے اور انکوائری کا فیصلہ آنے تک ٹھیکیدار کے کیے گئے ناقص کام کی ادائیگی نہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں