52

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔ انہوںنے کالج چوک سے بھکر روڈ تک زیر تعمیر سٹرک کا معائنہ کیا اور سڑک میں استعمال میٹریل کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او ہائی وے نے جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام کو دھول مٹی اور ٹریفک کے مسائل سے جلد نجات کیلئے کام میں تیزی لائی جائے۔ ترقیاتی کاموں میں سستی یا کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جائے اور ترقیاتی کاموں کو ہر صورت وقت پر مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام جلد از جلد ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کو خود مانیٹر کریں گے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں