28

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جگہ جگہ غیرقانونی رکشہ سٹینڈزکےباعث سارا سارا دن ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ۔ بغیر لائسنس کے ۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ۔ ٹریفک پولیس چین کی بانسری بجانے میں مصروف رہنے لگی

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جگہ جگہ غیرقانونی رکشہ سٹینڈزکےباعث سارا سارا دن ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ۔ بغیر لائسنس کے ۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ۔ ٹریفک پولیس چین کی بانسری بجانے میں مصروف رہنے لگی ۔ گوجرہ روڈ پر واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مین گیٹ ۔ ایمرجنسی گیٹ غیرقانونی رکشہ سٹینڈزکےباعث سارا سارا دن بند رہنا معمول ۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کئی کئی گھنٹے کوکتی رہتی ہیں ۔ ٹریفک کے بدترین جام رہنے کے باعث کوکتی ایمبولینسوں میں بر وقت ٹریٹمنٹ نہ ہونے کے باعث درجنوں بھر شہری قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ٹریفک پولیس کے شیر ڈھاڑیں مارمارکر موٹرسائیکل سواروں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے اور دودھ فروشوں سے دودھ بٹورنے تک محدود ۔ ضلعی انتظامیہ کی آنکھیں مکمل طور پر بند ۔ عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں