26

جھنگ(محمد جاوید اعوان )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور آئندہ عام انتخابات میں اپ ڈیٹڈ انتخابی فہرستوں کے لیے نظر ثانی کا کام زور وشور سے جاری ھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں اور آئندہ عام انتخابات میں اپ ڈیٹڈ انتخابی فہرستوں کے لیے نظر ثانی کا کام زور وشور سے جاری ھے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جھنگ مصدق انور کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹیں منجمند کر دی جاتی ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کے ووٹ کے اندراج/ تبد یلی/حذف/ دستگی/ مستقلی کے عمل کو روک دیا جا تا ہے۔ لہذا بغیر وقت ضائع کیے عوام فورا اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں۔ غیرسمی ووٹرلسٹوں میں اپنا اور اپنے خاندان کا ووٹ ملا حظہ فرمائیںمزید برآں اگر کسی بھی قسم کی درستگی مقصود ہو تو متعلقہ فارم پر کرکے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں ، اس مقصد کے لیے عوام کی سہولت کے لیے ضلع جھنگ میں 226 ڈسپلے سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم 15 فوت شدہ ووٹر کے اخراج اور اعتراض کے لیے فارم 16 اور اپنے قومی شناختی کارڈ میں درج کوائف کے مطابق درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جائیگا، یہ عمل 21 مئی 2022سے جاری ہے اور 19 جون 2 202 تک رہے گا۔ ڈسپلے سنٹر کی معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر موجود ہیں۔مزید برآں کسی بھی قسم کی معاونت شکایت کی صورت میں عام دفتر ضلعی الیکشن کمشنر 37 ایف سیلائٹ ٹاون ، جھنگ کے فون نمبر 7650068-047 پررجوع کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں