34

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے علیٰ الصبح اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے علیٰ الصبح اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی دورہ کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سبزیوں او رپھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا تاکہ ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو مناسب قیمتوں پر اشیاءدستیاب ہوں اور وہ مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام کو فروخت کر پائیں۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر عملہ کو پابند کیا کہ وہ بولی کے اوقات میں حاضر باش رہیں تاکہ سبزی اور پھلوں کی مصنوعی قلت اور مقررہ کردہ ریٹس کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں کو تاکید کی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی سے مکمل طور پر پرہیز رکھیں۔انہوں نے خریداروں اور کاشتکاروں اور بولی دینے والے دکانداروں سے انکے مسائل دریافت کئے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں فئیر پرائس شاپ کا قیام بھی کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے دیگر متعلقہ عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ سبزی و فروٹ منڈی کے اطراف کے راستوں کی صفائی و ستھرائی کو بہتر بنائیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سلاٹر ہاﺅ س کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک,ڈی او انڈسٹری اور سی او ایم بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوںنے سلاٹر ہاﺅس میں صفائی ستھرائی و دیگر امور کا جائزہ لیااور موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں