18

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مون سون بارشوں کے حوالہ سے رنگ روڈ پر ڈسپوزل پلانٹس کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے دوران انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے مون سون بارشوں کے حوالہ سے رنگ روڈ پر ڈسپوزل پلانٹس کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے دوران انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر سے بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے عملی اقدامات کا جائزہ لیں اور اس حوالہ سے سیوریج نظام کی بحالی سمیت دیگر تمام امور کی کڑی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بلدیہ حکام کو شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری انخلاءکے احکامات جاری کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ پانی کی نکاسی کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ سڑکوں ، چوکوںاور گلیوں محلوں سے پانی کی نکاسی کے لئے بلدیہ ٹیمیں متحرک رہیں، شہر میں بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک آپریشن جاری رکھا جائے،اس ضمن میں شہر کے تمام ڈسپوزل پوائنٹس بھی فعال رہنے چاہییے۔ ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ بلدیہ ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک نظر آنی چاہیئے جبکہ بارشی صورتحال میں صفائی ستھرائی کے امور بھی جاری رہنے چاہییے۔انہوںنے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے مشن میں شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش برقی آلات ، بجلی کے پولز اور بجلی کے تاروں کے پاس کھڑے ہرگز نہ جائیں جبکہ گھروں کی ناقص اور غیر پختہ چھتوں کے نیچے بیٹھنے سے گریز کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں