27

جھنگ (محمد جاوید اعوان) دربار علی آباد کے نئے سجادہ خواجہ اللہ بخش کو منتخب کرکے دستار بندی کردی گئی

جھنگ (محمد جاوید اعوان) دربار علی آباد کے نئے سجادہ خواجہ اللہ بخش کو منتخب کرکے دستار بندی کردی گئی تفصیلات کے مطابق حافظ ذوالفقار علی المعروف فقیر سیال جو گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے کی رسم قل خوانی دربار پر ادا کردی گئی مرحوم کی اجتماعی دعائے مغفرت میں سابق وفاقی وزیر وقاص اکرم ۔سابق چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم ۔معروف تاجر فواد اکرم اور شیراز اکرم سمیت سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظفر پاتوانہ اور سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ھر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر دربار کے نئے سجادہ نشین خواجہ اللہ بخش کا انتخاب کرکے انکی دستار بندی کر دی گئی ھے اس طرح اب دربار کے معاملات کی نگرانی دوسرے خلیفہ خواج اللہ بخش کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں