61

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈرائیونگ لائسنس میں ٹریفک پویس نے کرپشن کا نیا طریقہ بلو ٹوتھ کے ذریعے متعارف کروا دیا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈرائیونگ لائسنس میں ٹریفک پویس نے کرپشن کا نیا طریقہ بلو ٹوتھ کے ذریعے متعارف کروا دیا ھے تفصیلات کے مطابق معلوم ھوا ھے کہ فیصل شہزاد سب انسپیکٹر ٹریفک پولیس۔اورعباس شاہ حوالدار نے اس جدید دور میں کرپشن کا تعارف بھی جدید ہی کروا دیا ھے ڈرائیونگ لائسنس لینے والے امیدواروں سے 8/9ہزار روپے رشوت لیکر بلو ٹوتھ کے ڈرائیونگ لائسنس کا جھانسہ دیکر بھاری قسم کی رشوت بٹور لیتے ہیں ایک متاثرہ امیدوار نے میڈیا کو بتایا کہ ان سرکاری ملازمین نے اس امیدوار سے 8000ہزار رشوت لیکر دوران ٹرائی ڈرائیونگ لائسنس اس امیدوار کے کانوں میں بلوٹوتھ لگاکر گائیڈ کرتے رہے جب امیدوار پھر بھی کامیاب نہ ہو سکا تو ان سرکاری اور کرپٹ ملازمین سے جب امیدوار نے اپنے پیسے واپسی کا مطالبہ کیا تو ان کرپشن کرنے والے سرکاری ملازمیںن نے بجائے رشوت کے پیسے واپس کرنے کے ملک شوکت نامی شخص کو برا بھلا کہہ کے دفتر سے نکال دیا اسی طرح متعدد افراد سے تحریری ٹیسٹ اور ٹرائی کو بلو ٹوتھ کے ذریعے گائیڈ کر کے لائسسنس کلیر کرانے کے چکر میں رشوت بٹورتے ہیں شہریوں کا ڈی پی او جھنگ سے پر زور مطالبہ ھے کہ ایسے کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور بلو ٹوتھ کے ذریعے گائیڈ کرکے لائسنس دلانے کے اس غیر قانونی عمل کو فوری ختم کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں