نہ چوکے نہ چھکے بارش کے ٹیسٹ میچ نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے تمام پول کھول دیے ۔ ورک چارج ملازمین اور ہائی کوالٹی کی مشینری کی مد میں خزانہ سرکارکوکروڑوں کے ٹیکے لگانے والے افسران اعلیٰ حکام کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر کئی سالوں سے بارش نہ ہونے کے باوجود سارا سارا سال سیوریج کے گندے پانی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا رہا باقی رہی سہی کسر کئی سالوں کے بعد بارش کے دو جھٹکوں نے نکال دی ۔ گلیاں بازاروں میں ندی نالوں کے مناظر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی نااہلی کرپشن بدعنوانیوں چوربازاری بےضابطگیوں کی تصاویر بن چکے ہیں ۔ تمام اہم ضلعی دفاتر ۔ اہم پکی سڑکیں بے یارو مددگار بن چکی ہیں ۔ میڈیا سروےکےدوران مختلف شہریوں عوامی سماجی حلقوں کے مطابق نازیبا الفاظ سننے میں آئے ہیں مقام افسوس یہ ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی سرکاری رہائش گاہ واقع کلمہ چوک سیٹلائٹ ٹاؤن بھی پانی میں ڈوب جانا C.O میونسپل کمیٹی کے لیے باعث شرم ھے ۔ اس بارش کے پانی کے باعث متعدد شہری بے گھر ھو چکے ہیں کئی قیمتی مکانات زمین بوس ھو گئے ہیں تو کئی بیچارے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ متاثرین کے علاؤہ عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

