66

جھنگ XEN بلڈنگ معطل اور ٹھیکیداروں کی موجیں تعمیر اضافی کلاس رومز گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 461 تحصیل جھنگ میں ٹھیکیدار نے محمد سردار انچارج سب انجینئر سے مل کر ناقص میٹریل کے استعمال کی انتہا کردی عوامی ذرائع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ XEN بلڈنگ معطل اور ٹھیکیداروں کی موجیں
تعمیر اضافی کلاس رومز گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 461 تحصیل جھنگ میں ٹھیکیدار نے محمد سردار انچارج سب انجینئر سے مل کر ناقص میٹریل کے استعمال کی انتہا کردی عوامی ذرائع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(بیورو رپورٹ) تحصیل جھنگ کے علاقہ چکنمبر 461 میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چکنمبر 461 میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر ھو رھی ھے ٹھیکیدار اور محمکہ بلڈنگ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے انتہائی گھٹیا میٹریل استعمال ھو رھا ھے سکول کی چھت میں لوکل ریت اور لوکل سریا استعمال کیا گیا ھے جبکہ پیمنٹ اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کی ھوئی ھے۔ میڈیا ٹیم نے شکایت پر جب مذکورہ بالا سکول کا وزٹ کیا تو کام ھو رھا تھا اور موقعہ پر محمکہ بلڈنگ کا کوئی اہلکار موجود نہ تھا ۔ میڈیا ٹیم نے دیکھا کہ انتہائی گھٹیا قسم کی خشت استعمال ھو رھی ھے اگر اسے کسی مستند لیبارٹری سے چیک کروایا جائے تو کبھی بھی پاس نہ ھو گی اور لوکل ریت کا بے دریغ استعمال کیا جا رھا ھے۔ ٹھیکیدار ۔سب انجینئر انچارج اور ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن جھنگ سے موقف کے لیے کال کی تو ٹھیکیدار اور سب انجینئر نے کال پک نہیں کی ایس ڈی اوبلڈنگ سب ڈویژن جھنگ کے نمبر پاور آف تھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب منسٹر سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن سپریٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اس کام کی فوری انکوائری کی اپیل کی ھے اور انکوائری کا فیصلہ آنے تک ٹھیکیدار کے کیے گئے ناقص کام کی ادائیگی نہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں