47

جھنگ (محمد جاوید اعوان) وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ریٹائرڈ سیشن جج مہر ذوالفقار خاں ناصر نول ، مہر ظفر جاوید نول اور مہر صفدر سلیم نول ایڈووکیٹس کی لاھور میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان) وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ریٹائرڈ سیشن جج مہر ذوالفقار خاں ناصر نول ، مہر ظفر جاوید نول اور مہر صفدر سلیم نول ایڈووکیٹس کی لاھور میں غیر رسمی ملاقات ہوئی ھے
اس ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر خزانہ و لوکل گورنمنٹ پنحاب سردار اویس خان لغاری، صوبائی وزیر رانا مشہود خان ایڈووکیٹ، چیف وہیپ پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو , ایم پی اے ظہیر عباس چنئر, صوبائی وزراء و دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے
اس ملاقات میں مہر ذوالفقار خان ناصر نول نے ضلع جھنگ کی محرومیوں اور پسماندگی سمیت جھنگ کے حقوق کی بات کی اور کہا کہ جھنگ کو ماڈل ضلع کا درجہ دیا جاے جھنگ یونیورسٹی ،دانش سکول ،مختلف ہائیر سکینڈری سکولز کو ڈگری کالجز کا درجہ دیا جائے اورجھنگ کو بذریعہ ون وے کارپٹ روڈز موٹروے سے منسلک کیا جاے دیہی علاقوں سمیت جھنگ کی سیوریج کا مسئلہ ہےسول ہسپتال جھنگ میں دل و جگر کی پیوندکاری گاوں کی سطح پر بی ایچ یو میں عملہ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی دیہی علاقوں میں گائنی ڈاکٹرز کی تعیناتی دیہی علاقوں میں یونین سطح پر خواتین ووکیشنل سب ٹریننگ سنٹرز سمیت جھنگ میں تفریحی پارکس گرانڈو اور دربار مائی ہیر ثقافتی ورثہ قرار دیا جاے جھنگ میں انڈسٹریل زون کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کے فوری بعد جھنگ کا وزٹ کرنے وعدہ کیا اور اس سے پہلے سینئر صوبائی وزیر سردار اویس خان لغاری جھنگ آئیں گے اور تمام مطالبات کا جائزہ لیں اور اس بارے وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے تاکہ جھنگ کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ کم بھی کیا جاسکے مہر ذوالفقار خان ناصر نول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بڑے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اعلی پنجاب جھنگ کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انشاء اللہ ضمنی الیکشن کے بعد وہ باقاعدہ جھنگ کا دورہ کریں گے اور مختلف پروجیکٹس اور منصوبوں کا اعلان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں