33

خانیوال (ممتاز حسین)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ایم فور پر برسات میں دوران ڈرائیونگ شہری گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

خانیوال (ممتاز حسین)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے ایم فور پر برسات میں دوران ڈرائیونگ شہری گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 شاہدجاوید کی ہدایت پر ایس پی جاوید اقبال چدھڑ اپنی ٹیم کے ہمراہ شدید بارش میں قومی شاہراہ کا جائزہ لیا اور موٹروے ایم فور پر نکاسی آب کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈی ایس پیز کو ایف ڈبلیو او کی مدد سے بارش کے پانی سے موٹروے کو کلئیر رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایاجاسکے ۔انہوں نےکہا کہ مملکت خداد اس وقت طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہےدوران ڈرائیونگ شہری گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں ،اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور موٹروے پر سفر کے دوران ڈم لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ موٹرویز پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے.دوران سفر کسی بھی مددکی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہمہ وقت وطن عزیز کی شاہراہوں کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کیلئے کوشاں ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں