132

ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل قمبر اور سوری لُنڈ کے مقام پر رود کوہی سیلاب کی تباہ کاریاں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل قمبر اور سوری لُنڈ کے مقام پر رود کوہی سیلاب کی تباہ کاریاں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) حالیہ شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل قمبر اور سوری لُنڈ کے مقام پر سیلابی ریلے کا پانی علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ اپنا سامان اور گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کوہ سلیمان میں مسلسل کئی دنوں سے جاری بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے کئی کچے مکانات اور دیوار اور چھتیں گر گئے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے تاحال ہماری کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ مشکلات سے دوچار علاقہ مکینوں نے حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں