۔حفاظتی فلڈبند اور پراونشل ہائی وےبائی پاس پر کئی کئی فٹ گہرے کھڈوں کوپر کرنے کے لیے محکمہ ہائی وے کے ایکسیئن نے انوکھی منطق شروع کر دی۔میونسپل کارپوریشن کے عملے کو چندکوڈیاں رشوت دیکر پورے شہر کے کنڈی کچرےاورکوڑےکرکٹ کے ڈھیروں سے کھڈے پر کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔جبکہ محکمہ ہائی وے کے بیلداراپنےاپنےگھروں میں ذاتی کاروبار کرنے لگے ایکسیئن موصوف ان کی تنخواہوں سے حصہ وصول کرنے لگا۔ایکسئین ہائی وے کی غفلت نااہلی محکمہ انہار کے افسران ۔ڈپٹی کمشنر کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجانے لگی۔حالیہ سیلاب کی صورتحال کے برعکس جھنگ کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے

