33

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جھنگ میں محکمہ کھیل کے ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جھنگ میں محکمہ کھیل کے ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ذرائع کے مطابق جھنگ میں محکمہ کھیل کے 40سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں احتجاج کرتے ھوئے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں جس سےکریانہ اور دودھ کے بل ادا نہ ھونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ھےجبکہ فیسوں کی ادائیگی نہ ھو نے پر ان کے بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ھے جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔انکا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے آرڈر اور پنجاب حکومت کی پرمانینٹ ورک مین پالیسی کے باوجود ابھی تک انہیں پرمانینٹ ورک مین نہ کیا گیا اور نہ ہی 3 ماہ کی تنخواہیں دی گئی ہیں مظاہرین نے حکومت پنجاب سے انہیں مستقل کر نے اور فی الفور تنخواہیں بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں