18

جھنگ (محمد جاوید اعوان) حکومت کی طرف سے آٹا پر سبسڈی دینے کے باوجود ہوٹلوں میں روٹی کا ریٹ آسمان سے بات کرنے لگا ، ہر تندور دوکاندار کا ریٹ دوسرے سے زیادہ ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان) حکومت کی طرف سے آٹا پر سبسڈی دینے کے باوجود ہوٹلوں میں روٹی کا ریٹ آسمان سے بات کرنے لگا ، ہر تندور دوکاندار کا ریٹ دوسرے سے زیادہ ھے ان خیالات کا اظہار کنزیومر کمیٹی نے ایک پریس ریلیز میں کیا پریس ریلیز کے مطابق یوسف شاہ روڑ پر روٹی 20 رویے میں فروخت ھو رھی ھے۔ ریل بازار، جھنگ بازار ،دھجی روڑ پر ،15،12 14، روپے کی فرورخت ھو رھی ھے جس کا وزن 60 سے 70 گرام ھے جبکہ سرکاری ریٹ 100 گرام 12 روپے اور 10 روپے ھے جبکہ دوکاندار 20روپے میں روٹی فروخت کررہا ھے بڑے ھوٹل والے تو پر ہیڈ کے حساب سے وصول کر رھے ہیں کنزیومر کمیٹی نے نئے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ھے کہ روٹی کے وزن اور ریٹ پر کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ صارفین کو مزید مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے عوام پہلے ھی مہنگائی سے تنگ ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں