40

جھنگ (محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا کے احکامات پر پارکس میں صفائی ستھرائی درختوں اور پودوں کو پانی دینے کا سلسلہ جاری ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا کے احکامات پر پارکس میں صفائی ستھرائی درختوں اور پودوں کو پانی دینے کا سلسلہ جاری ھے درختوں کی چھنائی کا کام بھی کیا جا رہا ھے چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالق داد گاڑا کا کہنا ھے کہ عوام کو پارکس میں صاف ستھرا ماحول دینے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ھے صاف ستھرے ماحول سے نہ صرف بچوں کو تفریح ملے گی بلکہ خواتین کو بھی صاف ستھرا ماحول ملے گا ضلع کونسل کی حدود میں جتنے بھی پارکس ہیں اب میں سٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں جس سے عوام کو مزید بہتر ماحول مل سکے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام پارکس میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں پارکس میں آئے بچے بڑے کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنے کے بعد کوڑا دان میں پھینکیں تاکہ پارکس میں صاف ستھرا ماحول کی فضا قائم رہ سکے انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام باشعور ہے امید ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں