15

جھنگ( )یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی*

*جھنگ( )یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی کثیر الشعبہ جاتی کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی*

کانفرنس میں دنیا بھر سے مختلف جامعات کے نامور قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم سمیت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے و فاؤنڈر آف یونیورسٹی آف جھنگ مولانامعاویہ اعظم طارق نے مختلف ممالک سے آنے والے سکالرز کا شکریہ ادا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف جھنگ میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد جھنگ کے لیے قابل فخر ہے۔ پانچ کمروں سے یونیورسٹی کا آغاز سے اب انٹرنیشنل کانفرس تک کا سفر قابل تعریف ہے جس کے لئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ امید ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن اس سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں