22

شور کوٹ (جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام تحصیل شورکوٹ میں میگا فارمر ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

شور کوٹ (جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام تحصیل شورکوٹ میں میگا فارمر ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین،کسانوں کے نمائندہ، فیلڈ افسران، سٹاف سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین نے میگا فارمر ڈے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے گندم بڑھاﺅ مہم اور سموگ سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سموگ کی روک تھام بارے عملی اقدمات جاری ہیں۔لہٰذاکسان اور کاشتکار حضرات دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں اور پرالی کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔ فصلوں کے باقیات کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور نامیاتی مادہ ضائع ہو جا تا ہے۔انہوں نے اینٹی اسموگ سرگرمیوں کے حوالہ سے کاشتکاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کسانوں کو گندم کی بر وقت کاشت کے فوائد سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کی روک تھام کےلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس ضمن میں معاشرے کا ہر فرد ایک ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں۔دھان یا کسی بھی فصل کی باقیات کو آگ لگانا قانونا جرم ھے اور ایسا کرنے والے کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں