21

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جھنگ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رھے گا*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا پولیس افسران کی مختلف بدعنوانیوں کے خلاف ایکشن*(ڈی پی او محمد ارشد ھدایت)

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جھنگ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رھے گا*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا پولیس افسران کی مختلف بدعنوانیوں کے خلاف ایکشن*(ڈی پی او محمد ارشد ھدایت)
شہریوں سے ناروا سلوک برتنے اور رشوت لینے پر اے ایس آئی عالم شیر کی تنزلی ، حوالدار بنادیا گیا۔محکمانہ غفلت برتنے اور مسلسل غیرحاضر رہنے پر کانسٹیبل اسد عمران ظفر کو محکمہ سے برخواست کردیا گیا۔
اختیارات کا ناجائز استعمال اور غفلت برتنے پر کانسٹیبل محمد عمران کو دو سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی
ناقص تفتیش اور محکمانہ غفلت کے ارتکاب پر اے ایس آئی سجاد اختر کو ایک سال سروس کی ضبطگی کی سزا دی گئی۔
رشوت کا مطالبہ کرنے پر ٹریفک اسسٹنٹ گل شیر کو ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ جزا کیساتھ ساتھ سزا اور احتساب کا کڑا نظام رکھتا ہے، کسی بھی کالی بھیڑ کو بدعنوانی کی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں